ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ’اگرکانگریس نے ترقی نہ کی ہوتی تومودی کسی پسماندہ ملک کے وزیراعظم ہوتے‘

’اگرکانگریس نے ترقی نہ کی ہوتی تومودی کسی پسماندہ ملک کے وزیراعظم ہوتے‘

Sat, 11 Feb 2017 11:19:12  SO Admin   S.O. News Service

شیوسینا نے کانگریس کی تعریف کی ،مودی کومنفی سوچ سے باہرآنے کامشورہ دیا،نوٹ بندی پر بھی بولا حملہ 

ممبئی، 10؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )شیوسینا نے مرکز میں ایک کے بعد ایک آئی کانگریس حکومتوں کی طرف سے کئے گئے ترقیاتی کاموں کی آج تعریف کی اورایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ سادھا ۔شیوسینا نے کہا کہ مودی نوٹ بند ی کی وجہ سے پیدا ہوئے افراتفری کے ماحول کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔وزیر اعظم مودی کی جانب سے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے خلاف کئے گئے رین کوٹ والے تبصرے کے بارے میں شیوسینا نے کہاکہ بدعنوان کے ساتھ اقتدار میں ہونا بھی بدعنوانی ہے۔شیوسینا نے آپنے ترجمان ’سامنا‘میں کہا ہے کہ اگر کانگریس حکومتوں نے کام نہ کیا ہوتا تو مودی آج افریقہ کے کسی پسماندہ ملک کااقتدارسنبھال رہے ہوتے۔شیوسینا نے کہاکہ مودی نوٹ بند ی کی وجہ سے پیدا ہوئی افراتفری کی صورتحال کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، ان کا ذاتی تشہیری نظام ان کی حکومت کی ہر غلط پالیسی کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے اور کانگریس پرحملہ بولنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتا ہے،مودی کو اب اس منفی تاثر سے باہر نکل آنا چاہیے۔


Share: